Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۱۰)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۱۰)
◆☜ یہی ملتِ اسلام کا وہ شعار ہے جس کے جاتے رہنے سے اگر اسلام کے جاتے رہنے کا حک کر دیا جائے تو درست اور بجا ہے۔ یہی وہ عبادت ہے جو تہذیبِ نفس اور اصلاحِ کےلئے کامل مؤثر اور نافع ہے جو دلوں کو خطاؤں کی ناپاکیوں سے پاک وصاف کر کے ُخروی تجلیات کے قابل بنا دیتی ہے اور برائیوں کو نیکیوں سے مبدل کر دیتی ہے۔ چنانچہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ اس شفیق امت شفیع المذنبین (روحی فداہ) کے زمانہ میں اتفاقاً ایک مرد نے ایک اجنبی عورت کا بوسہ لیا۔ جب اس گناہ نے اس کے نورانی قلب پر کسی قدر ظلمت کا حجاب ڈالا تو طبیت روحانی کی خدمت اقدس میں نہایت ندامت اور کامل شرمندگی سے حاضر ہوکر اس کے ازالہ کی تدبیر دریافت کرنے کی درخواست پیش کی۔ اور اس گناہ کونا قابل معافی سمجھ کر ھَلکت ھَلکت کہنے لگا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی فریا دوبکاء کوسن کر کچھ جواب مرحمت نہ فرمایا۔ بلکہ اداء نماز تک آپ نے سکوت اور توقف کیا۔ جب اس سائل نے جماعت میں شامل ہوکر نماز کو ادا کیا اور اس کی خجالت رحمت الہٰی کے دربا کو جوش میں لائی یعنی یہ آیت نازل ہوئی:
◆☜ ”وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَىِ النَّهَارِ وَزُلَـفًا مِّنَ الَّيۡلِ‌ ؕ اِنَّ الۡحَسَنٰتِ يُذۡهِبۡنَ السَّيِّاٰتِ ‌
[ سورۂ ہود ۱۱۴]
◆☜ (یعنی دن کی دونوں طرفوں اور رات کی کچھ ساعتوں نماز کو قائم کرو۔ کیونکہ نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں)
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H