Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۹)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۹)
◆☜ نماز جامع عبادت کیوں؟
◆☜ اگرچہ ایمان باللہ کے بعد اسلام کا مدار ان پانچ عبادتوں پرہے۔ نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، جہاد مگر چونکہ ہمارا نصب العین اور موضوعِ بحث اس وقت اس سلسلہ میں صرف نماز ہی کا بیان کرنا ہے اس وجہ سے اسی کے فضائل سپرد قلم کئے جاتے ہیں۔
◆☜ نماز ایسے چند مخصوص اقوال اور فعال کے مجموعہ کا نام ہے جو خدا تعالٰی کی عظمت کے اظہار یعنی تکبیر تحریمہ سے شروع ہوکر سلام پر ختم ہوجاتے ہیں۔ جس میں گویا خدا کے سامنے حاضر ہوکر اپنی خاکساری، نیاز مندی اور فروتنی کا اظہار اور اس ذات واحد کی عزت ورفعت اور عظمت وبرتری کا اعتراف ہوتاہے۔ اور جس میں اپنے قول وفعل اور ہر حرکت وسکون سے اس امر کا ثبوت پیش کیا جاتاہے کہ اے مالک الملک اور اے مربی حقیقی تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ہمارا سرِ نیاز تیری عالی شان چوکھٹ پرخم ہے، ہمارا ہر عمل آپ ہی کےلئے ہے اور ہمارا رخ آپ ہی کی جانب ہے، اور ہر قسم کی اعانت کی خواستگاری صرف آپ ہی سے ہے۔ ہم غروب ہو جانے والی چیزوں کو دوست نہیں رکھتے۔
◆☜ اس عبادت کو شریعت اسلام نے ہر مسلمان عاقل، بالغ پر خواہ مرد ہو یا عورت اور آزاد ہو یا غلام سب پر فرض کیا ہے۔ ہر ایک شخص اپنے اپنے درجہ اور استعداد کے مطابق اس سے نفع اٹھا سکتاہے، یہی وہ عظیم الشان عبادت ہے جس کو عمداً چھوڑنے والے کو امام احمدبن حنبل علیہ الرحمۃ کافر کہتے ہیں اور امام شافعی علیہ الرحمۃ اس کے قتل کرنے کا فتویٰ دیتے ہیں اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ تا توبہ اس کو محبوس کرنے کا فتویٰ فرماتے ہیں۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H