Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۸)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۸)
◆☜ ”صلوٰة الجماعة افضل من الصلوٰة الفد بسبع وعشرين درجة“
◆☜ (یعنی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں الگ الگ نماز پڑھنے سے ستائیں درجے زیادہ فضیلت ہے)
◆☜ سیدھی اور پیوستہ صفوں میں اکٹھاہو کر نماز پڑھنے سے امر کا اظہار ہے کہ ان کے جدا جدا قلوب باہم ایک دوسرے کے قریب ہیں اور کینہ وحسد سے دور ہیں۔ اتحادو اتفاق کےلئے، جس کا حکم اللہ تعالٰی نے اپنی کتاب عزیز میں دیا ہے، یہ عمل سب سے زیادہ کارگرہے۔ اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے:
◆☜ ” وَ اعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰہِ جَمِیۡعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوۡا“
◆☜ (یعنی لوگو! اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑلو اور باہم پھوٹ نہ ڈالو)
◆☜ نیز نمازِ باجماعت اس اخوت کی یاد دلاتی ہے جس کے متعلق اللہ نے فرمایا ہے:
◆☜ ”اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ“
◆☜ (یعنی تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں)
◆☜ پس وہ مسلمان جو پروردگار واحد کی عبادت کےلئے جمع ہوتے ہیں انہیں یہ بات فراموش نہ کرنی چاہئے کہ وہ باہم بھائی بھائی ہیں۔ لہٰذا لازم ہے کہ جو بڑے ہیں وہ چھوٹوں پر رحم کریں، اور جو چھوٹے ہیں وہ اپنے بڑوں کی توقیر کریں۔ جو امیر ہیں وہ غریبوں کی حاجت روائی، اور جو قوی ہیں وہ کمزوروں کی اعانت کریں، اور صحت مند اشخاص مریضوں کی تیمارداری کریں، تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد پر عمل ہوکہ:
◆☜ ”المسلم اخو المسلم لايظمه ولايثلمه من كان فی حاجة اخيه كان اللّٰه فی حاجته ومن فرج عن مسلم كربة من كرب الدنيا فرج اللّٰه بماعنه كربة من كرب يوم القيامه ومن سترمسلماً ستره اللّٰه يوم القيامة“
◆☜ (یعنی ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، پس چاہئے کہ نہ اس پر ظلم کرے، نہ اسے نقصان پہنچائے۔ جو شخص ضرورت پڑنے پر اپنے بھائی کے کام آئے گا، اللہ تعالٰی اس کی ضرورت پر اس کے کام آئے گا۔ جس نے کسی مسلمان کی کوئی مشکل حل کردی اللہ تعالٰی قیامت کی مشکلات میں سے اس کی مشکل کو حل کردے گا جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالٰی قیامت کے روز اس کی پردہ پوشی فرمائے گا)
◆☜ غرض کہ اگر نماز کی تمام خوبیوں کو بیان کیا جائے تو اس کےلئے دفتر کے دفتر درکار ہوں گے، لہٰذا اس پر ہی اکتفا کیا جاتاہے۔ اور اللہ تعالٰی سے دعاء ہے کہ ہم سب کو دین حنیف پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِين)۔
[ کتاب الفقہ: ج ۱/ ص ۲۷۵ تا ۲۷۸]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H