╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۷)
◆☜ چوتھا جزو ”رکوع وسجود، (یعنی اللہ کے آگے جھکنا اور سجدہ کرنا) ہے، یہ اعمال اس مالک الملک خالق ارض وسماء ومافیہا کی تعظیم کا نشان ہیں، لیکن نماز پڑھنے والا جو اپنے رب کے حضور (نماز میں) جھکتا ہے، اس کےلئے صرف یہ کافی نہیں ہے کہ خاص کیفیت کے ساتھ اپنی پیٹھ کو دہری کرلے، بلکہ ضروری ہے کہ اس کا دل اس امر سے آگاہ ہو کہ وہ ایک ادنیٰ بندہ ہے، اپنے خدائے بزرگ وبرتر کے آگے جھکتاہے، جس کی قدرتوں کا کچھ شمار نہیں، اور اس کی عظمتوں کی کوئی انتہاء نہیں۔ نمازی کے دل میں جب یہ تصور دن رات کے اندر متعدد بار پیدا ہوگا، تو اس کا قلب ہمیشہ اپنے پروردگار (کے عذاب) سے خائف رہے گا اور کوئی ایسا کام جو رضائے الہٰی کے خلاف ہو، اس سے سرزد نہ ہوگا۔ اسی طرح نمازی جو اپنے خالق کے آگے سربسجود ہوکر اور اپنی پیشانی کو زمین پر رکھتا ہے تو گویا اپنے پروردگار کی بندگی کا اظہار کرتاہے، لہٰذا اس کا دل بندگی کی بےچارگی اور خالق وپروردگار عالم کی عظمت سے آگاہ ہوتاہے۔ اس سے لازم ہے کہ اس کے دل میں خوف وخشیت الہٰی پیدا ہو، اور اس کے نفس کی تہذیب ہو، اور گناہوں اور ناپسندیدہ باتوں سے باز ہے۔
◆☜ ان امور کے علاوہ نماز میں اور بھی عظیم الشان اجتماعی مفید باتیں ہیں، منجملہ ان کے ایک ” جماعت“ ہے۔ اسلام میں نماز باجماعت کا حکم ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترغیب فرمائی ہے کہ:
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H