╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۴)
◆☜ نماز کی فضیلت:
◆☜ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔
◆☜(۱) توحید اور رسالت کا اقرار کرنا۔
◆☜(۲) نماز پڑھنا۔
◆☜(۳) زکوٰۃ دینا۔
◆☜(۴) رمضان المبارک کے روزے رکھنا۔
◆☜(۵) بشرطِ قدرت حج کرنا۔
[ بخاری ومسلم]
◆☜ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان اور کفر کے درمیان میں نماز حدِّ فاصل ہے۔
[ مسلم]
◆☜ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑدی وہ کافر ہوگیا۔
[ مشکوٰۃ]
◆☜ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جاڑوں کے زمانے میں جب کہ پت جھڑ (موسم خزاں) ہورہا تھا باہر تشریف لائے اور ایک درخت کی دو شاخیں پکڑ کر ہلائیں اس سے بکثرت پتے گرنے لگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابوذر! جب کوئی خلوص دل سے نماز پڑھتا ہے تو اس کے گناہ بھی اسی طرح جھڑتے ہیں جیسے اس درخت کے پتے جھڑرہے ہیں۔
[ مسندامام احمدؒ]
◆☜ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ تعالٰی کو تمام عبادتوں میں کونسا عبادت زیادہ پسند ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز۔
[ بخاری ومسلم۔ علم الفقہ ج ۲/ ص ۵]
◆☜ اللہ تعالٰی کے نزدیک نماز کا بہت بڑا رتبہ ہے، کوئی عبادت اللہ تعالٰی کے نزدیک نماز سے زیادہ پیاری نہیں ہے، اللہ تعالٰی نے اپنے بندوں پر پانچ وقت کی نمازیں فرض کردی ہیں، ان کے پڑھنے کا بڑا ثواب ہے اور ان کے چھوڑ دینے سے بڑا گناہ ہوتاہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو کوئی اچھی طرح سے وضو کیا کرے اور خوب دل لگا کر اچھی طرح نماز پڑھا کرے، قیامت کے دن اللہ تعالٰی اس کے چھوٹے بڑے گناہ سب بخش دےگا اور جنت عطا فرمائے گا۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز دین کا ستون ہے سو جس نے نماز کو اچھی طرح پڑھا اس نے دین کو ٹھیک رکھا اور جس نے اس ستون کو گرادیا (یعنی نماز نہ پڑھی) اس نے دین برباد کردیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قیامت میں سب سے پہلے نماز ہی کی پوچھ ہوگی اور نمازیوں کے ہاتھ اور پاؤں اور منھ قیامت میں آفتاب کی طرح چمکتے ہوں گے اور بےنمازی اس دولت سے محروم رہیں گے اور نمازیوں کا حشر قیامت کے دن نبیوں اور شہیدوں اور ولیوں کے ساتھ ہوگا اور بے نمازیوں کا حشر فرعون اور ہامان اور قارون وغیرہ بڑے بڑے کافروں کے ساتھ ہوگا۔ اس لئے نماز پڑھنا بہت ضروری ہے۔ اور نہ پڑھنے سے دین اور دُنیا دونوں کا بہت نقصان ہوتاہے، اس سے بڑھ کر کیا ہوگا کہ بےنمازی کا حشر کافروں کے ساتھ کیا گیا۔
[ بہشتی زیور ج ۲/ ص ۹ بحوالہ مسلم]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H