Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۲)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۲)
◆☜ پانچ نمازوں کا ثبوت:—— اللہ تعالٰی جل شانہٗ کا فرمان ہے:
◆☜ اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتۡ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ كِتٰبًا مَّوۡقُوۡتًا
[ سورۃ النساء ۱۰۳]
◆☜ یعنی بلاشبہ نماز ایمان داروں پر فرض ہے جن کے اوقات مقرر ہیں۔ اس آیت میں ”كِتَابًا“ بمعنی مکتوبِ مفردض کے ہیں۔ یعنی وہ امر جس کو فرض قرار دیا گیا ہے۔ اور لفظ موقوت کے معنی یہ ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کےلئے اوقات کی حد مقرر ہے۔ اس آیت شریفہ میں بتا دیا گیا ہے کہ نماز مسلمانوں پر فرض کی گئی ہے اور ان کے اوقات کا علم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہے اور اللہ تعالٰی نے انہیں حکم دیا ہے کہ (اس باب میں) اللہ تعالٰی کی طرف سے جو کچھ ان پر نازل ہوا ہے وہ لوگوں کو بتادیں۔
◆☜ ممکن ہے کہ بعض لوگ کہیں کہ قرآن کریم سے تو صرف نماز کی فرضیت ثابت ہے، اور اس کی تعداد کے پانچ ہونے اور خاص طریقہ سے اداکئے جانے کی بابت قرآن کریم میں کوئی رہنمائی نہیں ہے؟
◆☜ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کریم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم ہے کہ جو کچھ ان پر اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل ہواہے وہ سب لوگوں کو بتادیں۔ ساتھ ہی لوگوں کو یہ حکم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح فرمائیں اس کی پیروی کرو۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے:
◆☜ وَمَاۤ اٰتٰٮكُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوْهُ وَمَا نَهٰٮكُمۡ عَنۡهُ فَانْتَهُوۡا‌
[ سوۃ الحشر ۷]
◆☜ جو کچھ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اس پر عمل کرو اور جس بات سے منع کیا گیا ہے اس سے باز رہو۔
◆☜ لہٰذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ بھی اللہ تعالٰی کی طرف سے فرمایا وہ گویا قرآن ہی سے ثابت ہے۔ بکثرت صحیح احادیث ایسی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ نمازوں کی تعداد پانچ ہے۔ یہ حدیثیں تو اتر کے درجہ کو پہنچی ہوئی ہیں جن سے ثابت ہے کہ نمازیں پانچ ہیں۔
[ کتاب الفقہ علی المذاہب الاربعہ ص ۲۸۶، درمختار ج ۱/ ص ۶ وفتاویٰ دارالعلوم ج ۲/ ص ۳۳]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H