Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۱)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائل نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۱)
◆☜ نماز کیا ہے؟
◆☜ اَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
[ سورۂ الروم ۳۱]
◆☜ ترجمہ:—— قائم رکھو نماز اور مت ہو شرک کرنے والوں میں سے
◆☜ نماز ایک ایسی پسندیدہ عبادت ہے جس سے کسی نبی کی شریعت خالی نہیں۔ حضرت آدم علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام سے اس وقت تک تمام رسولوں کی امت پر نماز فرض تھی، ہاں اس کی کیفیت اور تعینات میں البتہ تغیر ہوتا رہا۔
◆☜ ہمارے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی امت پر ابتدائے رسالت میں دو وقت کی نماز فرض تھی، ایک قبل آفتاب نکلنے کے اور ایک قبل آفتاب ڈونبے کے۔
◆☜ ہجرت سے ڈیڑھ برس پہلے جب نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو معراج سے نوازا گیا تو نماز ان پانچ وقتوں میں فرض کی گئی:
◆☜(۱) فجر۔
◆☜(۲) ظہر۔
◆☜(۳) عصر۔
◆☜(۴) مغرب۔
◆☜(۵) عشاء۔
◆☜ ان پانچوں وقتوں کی نماز صرف اسی امت کے ساتھ خاص ہے۔ پہلی امتوں پر کسی پر صرف فجر کی نماز فرض تھی، کسی پر ظہر کی، کسی پر عصر کی۔
[ علم الفقہ: ج ۲/ ص ۱]
◆☜ نماز اسلام کا رُکنِ اعظم ہے، بلکہ اگریوں کہا جائے کہ اسلام کا دار ومدار اسی پر ہے تب بھی بالکل مبالغہ نہیں، ہر مسلمان عاقل، بالغ پر ہر روز پانچ وقت نماز فرض عین ہے۔ امیر ہو یا فقیر، تندرست ہو یا مریض، مسافر ہو یا مقیم، یہاں تک کہ دشمن کے مقابلہ میں جب لڑائی کی آگ بھڑک رہی ہو اس وقت بھی اس کا چھوڑنا جائز نہیں ہے۔
◆☜ جو شخص نماز کی فرضیت کا انکار کرے وہ یقیناً کافر ہے۔ نماز کی تاکید اور فضائل سے قرآن مجید اور احادیث کے مبارک صفحات لبریز ہیں کسی اور عبادت کی اس قدر سخت تاکید شریعت میں نہیں۔
◆☜ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے جلیل القدر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نماز چھوڑنے والے کو کافر فرماتے ہیں۔ امیر المؤمنین حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ جیسے جلیل الشان فقیہہ صحابی کا بھی یہی قول ہے اور امام احمد رحمہ اللہ علیہ کا یہی مسلک ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ علیہ بھی اس کے قتل کا فتویٰ دیتے ہیں، ہمارے امام اعظم رحمہ اللہ علیہ اگرچہ اس کے کفر کا قائل نہیں ہیں مگران کے نزدیک بھی نماز چھوڑنے والے کےلئے سخت تعزیر ہے۔
◆☜ تمام وہ احادیث جن سے نماز کی تاکید اور فضیلت نکلتی ہے اگر ایک جگہ جمع کی جائیں تو قطعی طور پر اس سے یہ نتیجہ نکلتاہے کہ نماز کا ترک کرنے والا خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نزدیک گنہگار اور سرکش اور نافرمان ہے اور نماز کا ترک کرنا تمام گناہوں میں ایک بڑے درجہ کا گناہ ہے۔
[ علم الفقہ: ج ۲/ ص ۳/ درمختار: ج ۱/ ص ۹ کتاب الصلووۃ]
◆☜ صلوٰۃ کے معنیٰ:—— لغت میں ”صلوٰۃ“ کے معنی دعاء کے ہیں، اور شرعی اصطلاح میں صلوٰۃ اس خاص عبادت کا نام ہے جو ارکان وشرائط کے ساتھ چند مخصوص اقوال وافعال کی صورت میں اداکی جاتی ہے جس کی ابتداء تکبیر سے ہوتی ہے اور اختتام سلام پر ہوتاہے۔ فارسی اور اردو میں بھی اس کو ”نماز “ کہتے ہیں۔
[ مظاہر حق: ج ۱/ ص ۱۰۵]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H