Article Image

اللہ میاں کی پارٹی

اللہ کی پارٹی!
اظفر منصور دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ

انسانی دنیا کی پارٹیوں، تنظیموں، اداروں اور کمیٹیوں کا تو ہمیں علم ہے، مگر کیا جانتے ہیں کہ ایک پارٹی اللہ نے بھی بنا رکھی ہے؟ جس میں صدارت کے علاوہ تمام اعلیٰ عہدے اللہ نے اپنے خاص بندے یعنی حضرات انبیاء، شہداء، صلحاء وغیرہ کو سونپ دئیے ہیں، ہم عام مسلمانوں کے لیے کچھ گائڈ لائن اور اصول و ضوابط بھی مقرر فرما دئیے۔ یہ دراصل ضروری بھی تھے کیونکہ جب ہماری دنیا کے صدور حضرات اس بات کو گوارا نہیں کرتے کہ ہماری پارٹی کا کوئی ممبر کسی دوسری پارٹی سے دوستی و وابستگی رکھے تو اللہ رب ذوالجلال جو کہ کون و مکان کا پالنہار ہے وہ کیسے مسلمانوں کو جو کہ ان کی پارٹی کے ممبر ہیں یہ ہدایت نہ دیتا کہ "یہود و نصاریٰ کو دوست مت رکھو، جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو یاد رکھو کہ وہ انہیں میں سے ہوگا" یعنی اسے باغی قرار دیتے ہوئے دھتکارا اور فرمایا کہ بلاشبہ اللہ ظالموں اور نا انصافی کرنے والوں ہدایت یاب نہیں کرتا"۔
اب ہم اراکین (مسلمانوں) پر لازم ہے کہ ہم اپنے آقا و مالک (اللہ تعالیٰ) کے متعین کردہ اصول کو فالو کرتے ہوئے اس طریقے پر چلیں جو کہ اس نے اپنے اعلیٰ کمان کے لوگوں کے ذریعے ہمیں بتائیں ہیں، اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو یقیناً ہم اس کا اعتماد و اعتبار جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے، جس کے نتیجے میں ہمارا پرموشن کر کے وہ مقام دیا جائے گا کہ دوسری پارٹی کے لوگ فرط حیرت کے اپنی گردنیں جھکا لیں گے۔
اس پارٹی کے بارے میں آخری بات جو ضروری معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کی کامیابی کی ضمانت خود اس کے صدر یعنی اللہ رب العزت نے لی ہے اور صاف صاف کہا ہے کہ فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلبُونَ سورۃ المائدہ ۵۶۞
27/08/2024
http://wa.me/918738916854

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H