https://t.me/suraagezindagi/2935
ماہنامہ "سراغ زندگی" اپنے نئے شمارے کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ آپ تاخیر کا شکوہ کرنا چاہیں گے تو لیجیے آپ کے شکوے کے جواب میں ہم خود بڑھ کر معذرت پیش کرتے ہیں۔
اس دفعہ کا رسالہ یوں تو کسی خاص عنوان پر نہیں ہے مگر پھر بھی شہید اسمعیل ہنیہ پر کئی مختصر و مفصل مضامین آپ کو دیکھنے کو ملینگے۔ پہلی دفعہ رسالے کی اڈٹنگ کمپیوٹر پر انجام پائی ہے جس کے لئے عزیزم اظفر منصور کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔ ہماری ٹیم میں ایک نئے فرد برادرم عبد اللہ ثاقب کا اضافہ ہوا ہے ، امید ہے ان کی شمولیت ہمارے ماہنامہ کی معنویت میں اضافے کا سبب ہوگی۔
اب ہم اس اعلان کے ساتھ آپ سے رخصت لیتے ہیں :
پی ڈی ایف کی شکل میں ماہنامہ سراغ زندگی نے تین سال کا سفر پورا کر لیا ہے، لہذا، اب ہم اسے باقاعدہ طبع کرانا چاہتے ہیں اور اب تک جس رسالے کو آپ موبائل اسکرین پر دیکھتے تھے، اس کو ہم آپ کے ہاتھوں تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ لہذا، آپ میں سے خواہش مند حضرات آئندہ رسالے کو حاصل کرنے کے لئے اپنے نام مع ایڈرس کے ساتھ مجلہ میں دئے گئے نمبرات پر ارسال کر دیں۔ اس تعلق سے ہمیں آپ کے مشوروں کی بھی ضرورت ہے۔ امید ہے آپ ایک مخلص قاری کی طرح ہمارے اس سفر میں ساتھ ساتھ چلینگے۔
لیجئے اب مطالعہ شروع کیجیے اور تبصرہ بھی کیجئے۔
از مدیر
فرحان وسیم
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H