Article Image

اکبر ہاشمی کی ناپختگی اور علماء کرام کے خلاف زہر افشانی:

اکبر ہاشمی کی ناپختگی اور علماء کرام کے خلاف زہر افشانی

یہ وہی اکبر ہاشمی ہیں، جو دن رات علماء کرام کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف رہتے ہیں، حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو کے ذریعے دوبارہ منظر عام پر آئے ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ائمہ کرام پر ہونے والے مظالم کی نشاندہی کی، جو کہ بظاہر ایک مثبت قدم معلوم ہوتا ہے، لیکن ان کا انداز اور باتوں کا تسلسل ان کے اصل ارادے کو بے نقاب کر دیتا ہے۔ویڈیو کے شروع میں تو اکبر ہاشمی کی باتیں درست لگتی ہیں، لیکن جیسے ہی وہ جذبات کی رو میں بہہ کر بدزبانی پر اتر آتے ہیں، ان کا اصل چہرہ سامنے آ جاتا ہے۔

اکبر ہاشمی نے نہ صرف علماء کرام کی شان میں گستاخی کی بلکہ مدارس کے نصاب اور نظام تعلیم کو بھی نشانہ بنایا۔ حقیقت یہ ہے کہ مدارس کا نصاب اسلامی علوم کا خزانہ ہے، اس نصاب میں منطق، بلاغت، فلسفہ، نحو، صرف، اصول فقہ اور اصول تفسیر جیسے اہم علوم شامل ہیں، جو طلباء کو علمی اور عملی میدان میں کامیابی کی ضمانت فراہم کرتے ہیں، مزید برآں، جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تقریباً تمام مدارس میں انگریزی زبان کی تعلیم بھی شامل کی جا چکی ہے۔
اگر طلبہ مدرسہ کے نصاب پر محنت کر لے، تو ان شاءاللہ کبھی اور کہیں ناکام نہیں ہوں گے۔
عام طور پر شکوہ شکایت وہی لوگ کرتے ہیں، جو اکبر ہاشمی کی طرح مفت میں مدرسہ کا کھانا کھا کر عالم کا لیول لگاتے ہیں۔
اکبر ہاشمی نے عالم کا لیول لگانے کے لیے، پنج سالہ کورس میں جا کر مفت میں پانچ سالوں تک عوام کا مال کھایا، اور عیش و مستی میں پانچ سال گذار دیا!
بھلا ایسا ناپاک سونچ رکھنے والا اور مستی خور انسان، مدارس کے نظام و نصاب کو کیسے سمجھ سکتا؟

اکبر ہاشمی نے اپنے آپ کو "مفتی" کا لقب دے رکھا ہے، حالانکہ وہ کسی معتبر ادارہ سے افتاء کی تعلیم حاصل نہیں کی، ان کا علم محض ایک آن لائن کورس تک محدود ہے، اور ان کی فریب کاریوں کی وجہ سے ان کے اساتذہ نے ان کی سند بھی مسترد کر دی ہے۔
اس کے باوجود وہ دین اسلام کے خلاف سازشیں رچانے اور علماء کرام کی شان میں گستاخی کرنے سے باز نہیں آیا۔
اکبر ہاشمی کی زبان نہایت ناپاک اور گندی ہے، اور ان کی زبان کے استعمال کا طریقہ کسی بھی دیندار انسان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

اکبر ہاشمی کے حملے صرف چند علماء تک محدود نہیں رہے، بلکہ انہوں نے حضرت مولانا ارشد مدنی، مولانا محفوظ عمرین، طارق مسعود، اور مفتی یونس صاحب جیسے جید علماء کرام کی شان میں بھی گستاخی کی ہے۔
یہ شخص علماء کرام کی مخالفت میں اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ ان کی اصلاح کی ہر کوشش کو ناصرف رد کرتا ہے بلکہ ان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔

مثال کے طور پر، جب مفتی یونس صاحب نے اکبر ہاشمی کی اصلاح کی کوشش کی تو اس نے نہ صرف ان کی باتوں کو مسترد کیا بلکہ ان کے خلاف محاذ بھی کھول لیا۔
اکبر ہاشمی نے جماعت کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے اہل نظام الدین کو خوش کرنے کے لیے مفتی یونس صاحب کی حق گوئی کو جھوٹ کا لبادہ پہنانے کی کوشش کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اکبر ہاشمی جیسے افراد نہ تو جماعت کے خیرخواہ ہیں اور نہ ہی اسلام کے، بلکہ وہ اسلام کا دشمن ہے جو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے درپے ہے۔

اکبر ہاشمی کا یوٹیوب چینل نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا ایک ذریعہ بن چکا ہے۔ وہ نوجوانوں کو ان کے مزاج کے مطابق باتیں کر کے اپنے ناپاک جال میں پھنسا لیتا ہے، اور یہ نوجوان بے خبری میں مدارس اور علماء کرام کے مخالف ہو جاتے ہیں، اس صورت حال کے پیش نظر، میں تمام مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس شخص کے بیانات سے دور رہیں، کیوں کہ یہ گمراہ ہو چکا ہے۔

اکبر ہاشمی کا دین و شریعت سے لاپرواہ رویہ اور دنیاوی مفادات کے لیے علماء کرام کی مخالفت کرنا اس کے منافقانہ کردار کو ظاہر کرتا ہے، یہ شخص اس قدر بے باک ہو چکا ہے کہ اگر حضور ﷺ ہوتے اور ان کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے تو شاید یہ ان کی شان میں بھی گستاخی کرنے سے نہ چوکتا۔
اکبر ہاشمی نے مفتی تقی عثمانی جیسے بزرگ عالم دین کو بھی نہیں بخشا۔

خلاصہ یہ ہے کہ اکبر ہاشمی نے ہر اُس عالم کی توہین کی ہے جو حق کی راہ پر گامزن ہیں، اور اس کے اعمال اس کے انجام کا اشارہ دے رہے ہیں، جو یقیناً عبرتناک ہوگا۔
لہذا ہمیں ایسے دین کے ڈاکوؤں سے خود کو بھی بچانا ہے اور تمام مسلمانوں کو بھی اس کے مکر و فریب سے آگاہ کرنا ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سرکاری غلامی و تلوا چاٹنے سے بچاے اور ہمارے علم کو نافع بناے۔
آمین یارب العالمین۔

فقط
ابو اشرف علی گڈاوی۔
https://whatsapp.com/channel/0029VagcocjDjiOfF6RGHn0U

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H