مفاد پرستوں سے ہوشیار

* آپ اپنے پر پرواز سنبھال کر رکھیں ان پروں کو کترنے کے لئے درجنوں قینچیاں آپ کی طرف بڑھ رہی ہوتی ہیں۔

* آ پ اپنے حاسدین کے ساتھ کچھ بھی نیک کام کرلیں ان کا کلیجہ آپ کا بیڑہ غرق ہونے کے بعد ہی ٹھنڈا ہوگا۔

* کمینہ انسان اپنی تمام تر کمینگیوں، بدمعاشیوں،مکاریوں، عیاریوں اور غداریوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے اور پھر موافق ماحول جلتی پر تیل کا کام کرتا ہے۔

* یا تو آپ اپنی آستین کے سانپوں کو دودھ پلاتے رہیں ورنہ ان کے ڈسنے سے بچنے کے جتن کیجیے۔
* خود غرض انسان تب تک آپ کا ہے جب تک اس کی غرض آپ سے معلق اور متعلق ہے۔ غرض مکمل قبلہ چینج۔

(ناصرالدین مظاہری)

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H