ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
از صوفی صاحب :-
اِک خادمِ دیرینہ ہُوں نقش کفِ پا ہُوں
اکسیر محبت ہوں زرہِ عشق وفا ہوں
صُوفی کا لقب آپ نے بخشا ہے وگرنہ
میں اشک ہُوں یا درد ہُوں یاآہِ رسا ہوں
اِس میکدۂ عشق کا مستانہ مَیں بھی
ہیں شمع اگر آپ تو پروانہ ہوں میں بھی
بچھڑے ہوئے محبوب کےمجذوب جو تم ہو
کم فہم سہی عاشق و دیوانہ ہوں میں بھی
از مجذؔوب صاحب :-
یہ قرب مُبارک تجھے اَے صُوفِی صافی
مجذؔوب کو اِک دُور کی نسبت بھی ہے کافی
اِس رِند کے حق میں یہ دُعا کردے خدارا
توفیقِ ندامت سے ہو غفلت کی تلافی
بخشے تجھے اللہ بلندئ مراتب
مجھ کو ہو عطا میرے گناہوں کی معافی
نہ لیڈر بن کے اطراف جہاں میں نام پیدا کر
نہ لیکچر دے کے ھر جلسہ میں اک کہرام پیداکر
بس اپنے دل میں مسلم جذبۂ اسلام پیدا کر
جو لبریز مَے توحید ہو وہ جام پیدا کر
ابھی ہیں بے اثر بلکل بلند آہنگیاں تیری
نہیں کچھ دل کی شرکت صِرف چلتی ہےزباں تیری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کتاب : کشـکولِ مجذوب ( شـعری مجـموعہ)
( صفحہ نمبر ۲۳۱)
تالیف : خواجہ عزیز الحسن مجذوبؒ
مرتب : حضرت مولانا ظہورالحسن کسولویؒ
https://whatsapp.com/channel/0029Va4Ow8qInlqSJbGemE2H
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H