Article Image

علمی لطیفہ

علمی لطیفہ: 👇

ایک مرتبہ مفتی سید شجاعت علی قادری رحمۃ اللّٰهِ علیہ (متوفیٰ1413ھ ) اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کے پاس بیٹھے تھے،

گفتگو کے دوران ایک شیعہ عالم نے کہا آپ کی فقہ میں چور کا ہاتھ زیادہ کاٹا جاتا ہے، اور ہماری فقہ میں انگلیوں سے۔۔

اگر اسلامی نظام نافذ ہوگیا تو ہماری فقہ کی زیادہ تبلیغ ہوگی، کیوں کہ جس کا ہاتھ بھی کاٹا جانا ہوگا وہ اپنا ہاتھ بچانے کے لیے کہے گا میں شیعہ ہوں۔۔۔۔

مفتی صاحب نے برجستہ جواب دیا یہ فائدہ تو آپ کو ہوگا،

لیکن نقصان یہ ہوگا لوگ سمجھیں گے جتنے بھی چور ہیں سب شیعہ ہیں۔

یہ جواب سن کر شیعہ عالم مبہوت (ہکا بکا) رہ گیا۔۔۔۔

کار آمد تراشے، ص 391

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H