Article Image

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی شجاعت اور دنیا سے بے رغبتی

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی شجاعت اور دنیا سے بے رغبتی

👈"ایک بار کوفہ کے والی مسلح سپاہیوں کے ساتھ آپکے درس میں آئے اس نے سلام کیا۔امام صاحب نے جواب سلام سے پہلے اس سے کہا کہ آپ لوگ مسجد میں ہیں اپنے پولیس سے کہہ دو کہ اسلحہ نیچے رکھ دیں۔انہوں نے رکھ دیا۔
اب امام صاحب نے کہا وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
اس نے کہا پہلے آپ نے سلام کا جواب نہیں دیا؟؟؟
امام صاحب نے کہا آپ بات سلامتی کے کر رہے تھے اور آپکی پولیس اسلحہ لئے ہوئے تھے تو سلامتی کیسے؟ اور جب آپ سے اپنے آپ کو سالم نہیں محسوس کر رہا تھا تو اپنی طرف سے سلامتی کی ضمانت کا جھوٹ تو نہ بول سکتا تھا۔
ولی نے کہا آپ ہمارے پاس نہیں آتے باقی علماء آتے ہیں۔
تو فرمایا:اگر میری بھی کوئی ضرورت پڑی تو حاضر ہوجاونگا ورنہ میں اپنا تعلیمی وقت اور آپکا حکومتی وقت تو خراب نہیں کرنا چاہتا۔
اس نے کہا آپ کبھی کبھار دیگر لوگوں کی ملاقات کے لئے تو جاتے ہیں؟؟
فرمایا:لیکن امراء کی زیارت اور عامتہ الناس کی ملاقات میں فرق ہوتا ہے اور شائد میں اس لئے جاتا ہوں کہ انکی کوئی ضرورت میرے ساتھ جڑی ہوتی ہےتو وہ ذمہ داری پوری کرنا چاہتا ہوں۔
اس نے کہا کوئی نصیحت؟؟ تو فرمایا:
(ترجمہ آیت):- “اور میری نصیحت تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکے گی اگر اللہ چاہتا ہے کہ تمہیں گمراہ کرے۔وہ تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف تمہاری واپسی ہے”۔"👉

(احسن اکلام فی آئمتہ الاعلام)
مولف: شیخ القرآن والحدیث قاضی فضل اللہ

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H