Article Image

لڑکیوں خدارا باز آجاؤ

لڑکیوں خدارا باز آجاؤ

◆☜ اگر تم کسی بھی خفیہ یا حرام تعلقات میں الجھی ہوئی ہو تو باز آ جاؤ، اسی میں تمہاری بہتری ہے، تم سمجھ دار ہو اپنا اچھا برا خوب سمجھتی ہو پھر کیوں باز نہیں آتی، کیوں خود کو الجھا کر رکھتی ہو، باہر نکل آؤ ان الجھنوں سے

◆☜ یقین جانو مرد کا کچھ نہیں بگڑتا، وہ اپنی زندگیوں میں ایسے آگے بڑھ جاتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، وہ تمہیں کبھی جانتا ہی نہیں تھا، نقصان صرف بنت حوا تمہارا ہوتا ہے، تمہاری حیا جاتی ہے، تمہارا ایمان جاتا ہے ، تمہاری عزتِ نفس جاتی ہے ، حلال رشتوں کی مٹھاس جاتی ہے ، تم خود سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہتی

◆☜ مرد ان سارے احساسات سے نہیں گزرتا، تم کیا سمجھتی ہو وہ جو دن رات تم سے محبت کا دم بھرتا ہے تمہارے بغیر مر جانے کی باتیں کرتا ہے تو وہ واقعی مر جائے گا؟ یہ غلط فہمی ہے تمہاری، وہ جب آگے بڑھے گا تو وہ تمہارا نام بھی بھول جائے گا، وہ نہیں مرے گا پر تمہیں اندر سے مار دے گا تمہاری وہ (Feeling Of Rejection) تمہیں روز اندر سے مارے گی

◆☜ آخر کیا سوچ کر تم ایسے تعلق بنا کربیٹھی ہو؟ آج نہیں تو کل شادی ہو جائے گی! تم اس رشتے کو حلال رشتے میں بدل دو گی! تو میں پوچھتا ہوں کل کا وعدہ کس نے کر رکھا ہے تم سے، تم خدا کو ناراض کر کے بندوں کو خوش کبھی نہیں کر سکتی

◆☜ ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاؤ، اگر خود کو نہیں بچایا تو مشکل میں پڑ جاؤ گی، تم اندر سے خالی رہ جاؤ گی توڑ پھوڑ کا شکار ہو جاؤ گی، اپنے آپ کو بچا لو

◆☜ تم چھوڑ دو اسے، اس سے پہلے کہ وہ تمہیں چھوڑ دے، کل رونے سے بہتر ہے آج فیصلہ کر لو وہ تمہارا ہوا تو لوٹ کر تمہارے پاس ہی آئے گا، اللہ کی رضا پر خود کو راضی کر کے تو دیکھو تمہیں کچھ مشکل نہیں لگے گا

◆☜ بیشک اللہ پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

◆☜🌹دوستو...!!! چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سی زحمت فرما کر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے بھی شئیر کرلیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہوگا لیکن ہوسکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر اور لوگوں کے لئے سبق آموز ثابت ہو
جزاک اللہ خیرا کثیرا
✧═════•❁❀❁•═════✧


-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H