شاخ پر پیلے پتوں کو نہ توڑو،
ایک دن وہ خود بخود گر جائیں گے۔
گھر کے بزرگوں کے ساتھ بیٹھو، باتیں کرو،
ایک دن وہ خود بخود خاموش ہو جائیں گے۔
انہیں آزاد چھوڑ دو،
خرچ کرنے دو،
اپنی مرضی سے جینے دو،
ایک دن وہ تمہارے لیے سب کچھ چھوڑ جائیں گے۔
انہیں بار بار نہ ٹوکیں، وہی باتیں دہراتے ہیں،
ایک دن تم ان کی آواز سننے کے لیے ترس جاؤ گے، جب وہ خاموش ہو جائیں گے۔
جتنا ہو سکے ان کی دعائیں لو،
جھک کر، پاؤں چھو کر،
ایک دن وہ خود بخود تصویر بن جائیں گے،
پھر تمہارے معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
انہیں دوسروں کے سامنے کچھ نہ کہو،
انہیں کھانے دو، اپنی مرضی سے،
پھر دیکھو وہ کھانے کے لیے بھی نہیں آئیں گے،
خواہ تم کتنی ہی بار ان کی برسی مناؤ۔
_______________________
تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H