Article Image

جمعہ کے دن اور رات درود پاک کا اہتمام کیجئے

درود‌ شریف کی فضیلت

بلاشبہ درود شریف ایک فضیلت والا عمل ہے اور احادیث میں اس کے بہت سے فضائل آئے ہیں، حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ نے فضائل درود شریف میں تفصیل سے احادیث ذکر کی ہیں، خاص طور پر جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کے بارے میں بھی مستقل فضائل ہیں، مثلا :نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھاکرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہونچایا جاتا ہے۔ مسند احمد، ابوداوٴد، ابن ماجہ، صحیح ابن حبان۔
ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا. (بیہقی)

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H