Article Image

Masjid_rangiyanمسجد_رنگیان darululoomkanpur_دارالعلوم_کانپور

#kanpur_کانپور
#Masjid_rangiyanمسجد_رنگیان
#darululoomkanpur_دارالعلوم_کانپور
جہاں آج کل ایک یا دو وقت کی نماز پڑھتا ہوں

مسجد رنگیان، علامہ کان پوری کی مسجد، مولانا احمد حسن کانپوری کی مسجد، دارالعلوم کانپور، دارالعلوم مسجد رنگیان کانپور، ١٨٨٣ میں قائم ہونے والا مدرسہ، جسے استاذ الاساتذہ، شیخ زمن حضرت علامہ مولانا احمد حسن کانپوری رحمۃ اللہ علیہ نے مدرسہ فیض عام سے علیحدگی کے بعد اور احسن المدارس قدیم سے پہلے قائم کیا، کانپور میں تاریخی اعتبار سے دوسرے نمبر کا معیاری مدرسہ تھا، علامہ کانپوری رحمۃ اللہ علیہ نے 22 سال تک اس کی آبیاری کی، مسجد رنگیان میں جو کتبہ لگا ہے اس میں تعمیر کا سنہ 1811 درج ہے۔

اس وقت کانپور کو علوم منقولہ و معقولہ میں مرکزی حیثیت حاصل تھی، بڑے بڑے علماء مشائخ اور بڑے تعلیمی ادارے موجود تھے یہ شہر بہت سے دینی تعلیمی، تحریکات و انقلابات کا مرکز تھا جن کے اثرات پورے ملک میں پہنچتے تھے مثال کے طور پر ندوۃ العلماء کی تحریک یہیں سے شروع ہوئی، یہیں سے علماء اور دانشوروں کے وفود نے ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں نمائندہ پروگرام ہوئے۔ 1991 تک کسی نہ کسی صورت میں باقی رہا اب مدرسہ کا نام و نشان بھی نہیں ہے

حضرت علامہ احمد حسن کان پوری رحمت اللہ علیہ تا حیات اس کی آبیاری کرتے رہے اور اس مدرسے سے بڑے بڑے علماء فضلا تیار ہوئے بہت سی علمی اور تحقیقاتی کتابیں شائع ہوئیں۔

جہاں آج کل ہمارا بھارت دیسی دواخانہ ہے اس کے بالکل متصل یہ مسجد ہے اور روزان کوئی نہ کوئی نماز حضرت مولانا استاد زمن علامہ احمد حسن کانپوری کے پڑ پوتے جناب حافظ طاہر ظفر نیر صابری صاحب خطیب و امام مسجد رنگین کے پیچھے پڑھ لیتا ہوں۔

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H