📌 صحابہ کا مقام صحابیت کی رو سے:
📝 دنیا میں انسان کو جو مراتب و درجات ملتے ہیں وہ دو طرح کے ہیں: عطائی اور اکتسابی۔ حافظ قرآن، عالم دین، محدث وقت، مفسر قرآن، وکیلوں اور ڈاکٹروں کے جملہ مناصب اکتسابی ہیں اور محنت اور ریاضت سے حاصل ہوئے ہیں لیکن نبوت اور رسالت اور صحابیت یہ سب مناصب عطاء الہی سے حاصل ہوتے ہیں۔ انبیاء و مرسلین کا تو انتخاب ہی خدا کی طرف سے ہوتا ہے اور صحابہ وہ ہیں جنہیں اللہ تعالی نے کسی پیغمبر کے وقت میں پیدا کر دیا، اور وہ اس پر ایمان لے آئے۔ ایمان لانا تو بے شک ان کا اکتساب ہے، اور بھی ہزاروں لوگ ایمان لاتے ہیں لیکن اس خاص وقت میں پیدا ہونا یہ تو اپنے اختیار کی بات نہ تھی۔ یہ خدا کی عنایت خاصہ ہے کہ اس نے انہیں ایسے وقت میں پیدا کر دیا کہ انہوں نے دور نبوت کو پا لیا اور نبی پر ایمان لا کر وہ صحابیت کی دولت پا گئے۔ یہ وہ مقام ہے جسے وہ محض اپنی محنت سے نہ پا سکتے تھے اور اس پہلو سے یہ مقام بھی اللہ کی ایک عطا ہے، اور یہ ایک ایسی عطا ہے جو ان کے سب اعمال پر فائز ہے۔
✍️ حجۃالاسلام حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب رحمۃ اللہ علیہ
📒 محرم کی دس راتیں: 62
📍 پیشکش: بزم علامہ خالد محمودؒ یوکے و یورپ
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H